جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزانئے دورمیں داخل

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنگریو (نیوزڈیسک) ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزانے اپنے چھوٹے بیٹے حسام مرزاکو بھی سیاسی میدان میں اتار دیا ہے اور انہیں مرزا گروپ کی جانب سے ضلع کونسل بدین کے لئے چئیرمین شپ کا متوقع امیدوار قرار دیا جا رہا ہے بڑے بیٹے حسنین علی مرزا کو پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں کامیابی سے اتارنے اور انہیں رکن سندھ اسمبلی منتخب کرانے کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے دوسرے بیٹے کو اس وقت کارزار سیاست میں اتارا ہے جب ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا پاکستان پیپلز پارٹی سے نہ صرف ناراض ہیں بلکہ وہ اپنی الگ پارٹی بھی بنانے جا رہے ہیں اور وہ مشکل دور سے گزر رہے ہیں ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے حسام مرزا کو تحصیل گولارچی سے ضلع کونسل کے رکن کا امیدوار نامزد کیا ہے امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کے بعد حسام مرزا نے بھر پور طریقے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور وہ مختلف سیاسی امور میں اپنے والدکا ہاتھ بٹا رہے ہیں حسام مرزا نہ صرف اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں بلکہ وہ ضلع بھر میں مرزا گروپ کے امیدواروں کے معاملات کو بھی دیکھ رہے ہیں حسام مرزا اپنے فارم ہاﺅس مورجھر میں ہونے والے اجلاسوں اور انتخابی حکمت عملی طے کرنے جیسے اہم امور میں بھی بھر پور دلچسپی لے رہے ہیں حسام مرزا کی سیاسی میدان میں انٹری پر مرزا گروپ کے کارکنوں اور رہنماﺅں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے سیاسی میدان میں آنے سے مرزا گروپ ضلع بدین میں مظبوط ہوگا اور اس گروپ کے امیدواروں کی انتخابی مہم بھی مزید موئثر طریقے سے چلائی جاسکے گی ان رہنماﺅں اور کارکنوں نے کہا حسام مرزا کے سیاسی میدان میں آنے سے ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کی سیاسی ٹیم کو بھی نئی قوت ملے گی ذرائع کے مطابق ماضی میں متعارف کرائے جانے والے اپنے قریبی ساتھیوں سے دھوکہ کھانے کے بعد اب ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا ہر معاملے میں پھونک پھونک کر قدم رکھ رہے ہیں اور اب وہ کسی کو بھی اس اسٹیج پر نہیں لانا چاہتے جہاں پر پہنچنے کے بعد کسی کے دھوکے سے انہیں رنج پہنچے اس لئے انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل کے چئیرمین کے لئے اپنے چھوٹے بیٹے حسام مرزا کو نامزد کر نے کا فیصلہ کیا ہے ادھر ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے ضلع کی سیاست میں سب سے بڑے حریف سید علی بخش عرف پپو شاہ نے بھی اپنے بڑے بیٹے سید سکندر علی شاہ کو کچھ عرصہ قبل سیاست کے میدان میں اتارا دیا تھاا ور وہ فنکشنل مسلم لیگ ضلع بدین کے صدر بھی رہے ہیں اور اب پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فام پر سیاسی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں ذرائع کے مطابق اگرچہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلعی چئیرمین شپ کے لئے کسی امیدوار کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا مگر اس اہم سیٹ پر سید علی بخش شاہ اپنے کسی قریبی ساتھی کو آگے لانا چاہتے ہیں جوکہ ضلعی چئیرمین کے لئے مرزا گروپ کے متوقع امیدوار حسام مرزا کا مقابلہ کرے گا سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ضلع بدین کی سیاست بہت جلد ان دونوں حریف سیاسی خاندانوں کے چشم وچراغ سنبھال رہے ہیں اور اب یہ نوجوان ایک دوسرے کے حریف بنیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…