نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق بھارتی وزیر ریلوے لالو پرساد یادیو نے اہم ایشوز پر انگلش میں مباحثے کیلئے مودی کو چیلنج کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش اہم مسائل پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان کے ساتھ انگریزی میں مباحثہ کر لیں لیکن شاید انہیں بھارتی وزیر اعظم کے عبور پر شک تھا کہ انہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ اگر نریندر مودی انگلش بولنے میں دقت محسوس کریں تو ہندی میں بحث کر لیں۔سابق وزیر اعلیٰ نے مودی کو چیلنجز سے گھبرانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی چیلنج قبول نہیں کریں گے کیونکہ وہ چیلنج قبول کرنے سے گھبراتے ہیں۔ تاحال حکومتی حلقوں سے لالو پرساد کے اس چیلنج کا جواب نہیں آیا۔