لاہو(نیوزڈیسک) ماہرین نے ملک بھر میں آنے والے شدید ترین زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ اسلام آبادسمیت دیگر شہروں سے زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ماہرین کے مطابق اس کی شدت 4.3 نوٹ کی گئی ہے ، زلزلوں سے پورے ملک کے لوگ خوف کا شکار ہیں اور بلند و بالا عمارتوں میں قیام پذید لوگ اپنے گھروں میں واپس جانے سے گریزاں ہیں ، لاہور کے علاوہ اسلام آباد اور پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ مزید تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔