اسلام آباد(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے کہ اے این پی کانفرنس میں شریک نہیں ہوگی ملک اس وقت مشکل اور گھمیر صورتحال میں ہے ایک حلقے کے انتخابی نتائج سے زیادہ بیرونی سرحدوں پر کشیدگی دہشت گردی اور پاک چین راہداری جیسے معاملات پر اتفاق رائے ضروری ہے اے این پی کا قومی معاملات پر موقف واضح ہے قومی جماعت کے ناتے اے این پی قومی مسائل کے حل اور وفاق کی اکائیوں کی مضبوطی کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے۔