اسلام آباد(نیوزڈیسک)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے کےلئے فا ٹا سے بھی ممبر قومی اسمبلی امیدوار کھڑا کیا جائے گا انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی امیدوار کا اعلان کردیا جائے گا سینیٹ میں فاٹاکے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ فاٹا سے سپیکر کے عہدے کے امیدوار کی نامزدگی سے اراکین کی قومی ادارے میں شمولیت اور اہمیت کو اجاگر کیا جائے گاامیدوار وابستگی سے بالاتر ہوگا تمام پارلیمانی پارٹیوں سے اپنے امیدوار کی کامیابی کے لیے رابطہ کیا جائے گاقومی اسبمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ امیدوار غیر جانبدار ہوگا اور فاٹاکے علاوہ ممبران قومی اسمبلی سے بھی ووٹ حاصل کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔