لاہور(نیوزڈیسک)شدید ترین زلزلے کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود لوگ خوف کو اپنے دلوں سے نہ نکال سکے اور استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔ مساجد میں نمازوں کے بعد اللہ کے حضور گڑ گڑا کر گناہوں کی معافی مانگی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے اکثر مقامات پر دوپہر کے وقت آنے والازلزلہ موضوع بحث بن گیا اور ہر کوئی اس کی شدت کا تذکرہ کرنے کے ساتھ استغفار کرتا رہا ۔ شدید ترین اور طویل زلزلے کا خوف عوام کے چہروں سے بھی صاف عیاں تھا۔ مساجد میں نمازوں کے بعد اجتماعی دعائیں مانگی گئیں جس میں اللہ کے حضور گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی اور قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔