اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

اکتوبر کا مہینہ ۔دہشت کی علامت بن گیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)اکتوبر کا مہینہ ۔دہشت کی علامت بن گیا، اکتوبر کا مہینہ زلزلوں کے لحاظ سے پاکستان پر بھاری رہا ، 2005ءاور 2008ءکے بعد 2015ءمیں خوفناک زلزلہ بھی اکتوبر کے مہینے میں ہی آیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 26اکتوبر کو آنے والے زلزلے نے ایک بار پھر پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور بلوچستان کو ہلا کر رکھ دیا۔ ریکٹر سکیل پر شدت 8.1ریکارڈ کی گئی۔8اکتوبر 2005 ءکو آنے والے تباہ کن زلزلے نے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں کو ملیا میٹ کر دیا تھا۔ اس تباہ کن زلزلے میں 87ہزار افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 28لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے لاتعداد سکول، مدارس، ہسپتال، یتیم خانے، کالج، سرکاری و غیر سرکاری دفاتر، سیکڑوں دیہات، آبادیاں اور بلند بالا عمارتیں زمیں بوس ہوئیں۔ زلزلے کی شدت 7عشاریہ 6ریکارڈ کی گئی تھی۔ 29اکتوبر 2008 ءکو بلوچستان کے علاقے زیارت اور اس سے ملحقہ حصوں میں زلزلے نے تباہی مچائی اور ان گنت مکان منہدم ہو گئے۔ زلزلے سے 215افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل کے مطابق زلزلے کی شدت 6عشاریہ 4ریکارڈ کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…