راولپنڈی(نیوزڈیسک) زلزلے کے باعث راولپنڈی کے میٹرو بس کے لیے قائم کیے گئے پُل میں بھی دراڑیں پڑ گئیں. جبکہ کالج روڈ ہر واقع ایک عمارت کا ایک حصہ گرنے کےباعث 7 افراد زخمی ہو گئے . ملک بھر میں زلزلے کے باعث مزید نقصان ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے . یاد رہے کہ آج آنے والے زلزلے کی شدت 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے زلزلے کی شدت سے کہیں زیادہ ہے . 10 سال قبل آنے والا زلزلہ7.6 جبکہ آج آنے والے زلزلے کی شدت 8.1 ریکارڈ کی گئی ہے.