اسلام آباد(نیو زڈیسک)زلزلے کے باعث راولپنڈی کے میٹرو بس کے لیے قائم کیے گئے پل میں بھی دراڑیں پڑ گئیں۔جبکہ کالج روڈ پر واقع ایک عمارت کا ایک حصہ گرنے کے باعث 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دس سال قبل آنے والے زلزلے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ عمارتیں زلزلہ پروف بنائی جائینگی لیکن اس عرصے کے دوران کچھ نہیں کیا گیا ۔پچھلے ہفتے بھی میٹرو ٹریک کے اوپر سے ایک پتھر آگرا تھا جس کے باعث ایک موٹر سائیکل سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا ۔لیکن چند دنوں کے بعد آنے والے زلزلے نے منصوبے کا پول کھول دیا