اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ نے این ڈی ایم اے کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کیلئے سی 130 طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے تیار ہے اور این ڈی ایم اے پاک فضائیہ کی خدمات حاصل کرسکتا ہے۔