جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

شعبہ توانائی‘ کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) اور پاکستان رینجرز کی مشترکہ ٹیم نے توانائی کے شعبے میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا دائرہ پانچ کمپنیوں اور اداروں تک وسیع کردیا ہے۔مشترکہ ٹیم کی جانب سے اسٹیٹ بینک، مقامی و غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی اداروں سے کراچی سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کے بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے میں کرپشن کی تحقیقات وسیع کرنے کا فیصلہ سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر زہیر صدیقی، کمپنی کے سابق ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر شعیب وارثی اور کامران احسان نگی کی گرفتاری کے بعد کیا گیا۔نیب کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو لکھے گئے حالیہ خط میں کہا گیا ہے کہ وہ صوبہ سندھ کے تمام مالیاتی اداروں اور غیر ملکی بینکوں کو تجمل حسین، روبینہ حسین، سبینہ خالد، عارف حسین، احسن احمد، افضل احمد، نور فاطمہ، خالد بن شاہین، مریم خالد، مرزا خالد، مرال خالد، زیاد عارف، دانیال عارف، اعجاز فاطمہ اور عماد حسین کے بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کے بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات ڈاکٹر عاصم حسین، سوئی سدرن گیس کمپنی، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، کے الیکٹرک اور دیگر کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے حوالے سے دیئے گئے۔نیب کے خط میں اسٹیٹ بینک سے کہا گیا ہے کہ وہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ان افراد کے اکاو¿نٹ کھولنے کا فارم حتیٰ کہ اگر اکاو¿نٹ بند کردیا گیا ہے تب بھی، اگر کسی کو یہ اکاو¿نٹ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے توا س کی تفصیلات، اکاو¿نٹ ہولڈر کے دستخط شدہ کارڈز، شناختی کارڈ اور مکمل بینک اسٹیٹمنٹ کی نقول فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے۔نیب کے خط میں مرکزی بینک سے کہا گیا ہے کہ وہ ان افراد کے 1985 سے آج تک کے تمام بینک اکاو¿نٹس اور لاکرز کی مکمل تفصیلات بھی حاصل کرے۔ذرائع نے مزید کہا کہ رینجرز کو مرکزی بینک سے ڈاکٹر عاصم کے بینک اکاو¿نٹس کی حاصل ہونے تفصیلات میں کچھ اہم شواہد ملے ہیں جس کے بعد تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…