کراچی(نیوز ڈیسک) 15 سال قبل غلطی سے سرحد عبور کر کے پاکستان آنے والی گیتا آج وطن واپس لوٹ رہی ہے۔ روانگی سے قبل گیتا نے اپنے مخصوص انداز میں میڈیا اور پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔گیتا آج صبح سویرے کھارادر میں واقع ایدھی ہوم سے کراچی ایئر پورٹ پہنچیں۔جہاں سے وہ پی آئی اے کی پر واز کے لیے نئی دہلی روانہ ہو جائیں گی۔گیتاکے ہمراہ بلقیس ایدھی، صبا ایدھی اور سعد ایدھی بھی بھارت جا رہے ہیں۔ایدھی ہوم سے روانگی کے وقت گیتا کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ گیتا کے معاملے کو سرکاری سطح پر اٹھانے پر میڈیا کے شکرگزار ہیں۔ گیتا سے بھارت میں بھی رابطے رہیں گے۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے اصل خاندان کے ملنے تک اسے بھارت کے کسی ادارے میں رکھاجائے گا ،قوت گویائی اور سماعت سے محروم بھارتی لڑکی گیتا تقریبا 13 سال پہلے سرحد عبور کر کے پاکستان آئی تھیں۔ بولنے اور سننے سے محرومی کے سبب بھارتی لڑکی کا اصل نام معلوم نہیں ہو سکا ہے اس لئے ایدھی سینٹر نے اس کا فرضی نام گیتا رکھ لیا ۔