پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا ہ کی صوبائی حکومت نے مقامی حکومتوں کے لیے مالی سال کا ایک کھرب 44 ارب روپے کا بجٹ تیار کر لیا۔دستاویزات کے مطابق بجٹ کا 71 فیصد تنخواہوں کے لیے مختص ہے جبکہ صرف 29 فیصد رقم ترقیاتی کاموں کے لیے رکھی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق منتخب نمائندوں کی تنخواہوں اور الاﺅنسز کے لیے 102 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں کے لیے صرف 42 ارب روپے ہی مختص کیے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا ہ حکومت کی وزارت لوکل گورنمنٹ کی جانب سے 2015-16ءکے لیے تجویز کردہ بجٹ کا مجموعی تخمینہ 144 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ میں صوبائی حکومت نے عوام کے لیے ترقیاتی کاموں سے زیادہ منتخب نمائندوں کی مراعات کے لیے رقم رکھی ہے۔دستاویزات کے مطابق ناظمین اور نائب ناظمین کی تنخواہوں کے لیے مجموعی بجٹ کا 70.8 فیصد یعنی 102 ارب روپے مختص ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں کے لیے صرف 29.2 فیصد یعنی 42 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کی جانب سے مقامی حکومتوں کے لیے تجویز کردہ بجٹ کی حتمی منظوری وزیر اعلی پرویز خٹک دیں گے۔خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں رواں برس 30 مئی اور 30 جولائی کو 2 مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے، جس میں 41 ہزار 762 نیبرہڈز، ویلج کونسلرز ، 978 ڈسٹرکٹ کونسلرز اور 978 تحصیل و ٹان کونسلرز منتخب ہوئے تھے۔بعدا زاں31 اگست کو 23 اضلاع میں ناظمین اور نائب ناظمین منتخب ہوئے، 10 اضلاع میں تحریک انصاف، 4 اضلاع میں جماعت اسلامی، 3 اضلاع میں مسلم لیگ (ن)جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کی دو ،دو اضلاع میں حکومتیں قائم ہوئیں۔خیبر پختونخوا ہ میں 24 اضلاع ہیں جن میں سے 23 اضلاع میں ناظم و نائب ناظم کا انتخاب ہوا تھا جبکہ بنوں ڈسٹرکٹ میں عدالتی حکم پر انتخابات کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔
خیبر پختونخوا ،مقامی حکومتوں کیلئے ایک کھرب 44 ارب روپے کا بجٹ تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































