پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

جاپان کی پاکستان سے پولیو خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )جاپانی اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل ڈائٹ ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے وفد نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے 50لاکھ ڈالر فراہم کررہے ہیں آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے، امید ہے پاکستانی حکومت پولیو ورکرز کو سیکیورٹی فراہم کر کے ان کی حفاظت یقینی بنائے گی،پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں،پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے سب سے بڑا چیلنج ان بچوں کو تلاش کرنا ہے، جو پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے،پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے قطروں کی سٹوریج کا نظام قابل اطمینان ہے۔وہ بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں اپنے دورے کے اختتامی روز پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وفد کی سربراہی جاپانی ایوان بالا کے رکن کینز و فوجیسوئے نے کی جبکہ ایوان زیر یں کی رکن توشیکوابے اور شوہے کشیموتو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائٹ ٹاسک فورس میں جاپان کی مختلف سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو کر عالمی سطح پر بچوں میں پویو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔ وفد کے سربراہ کنیز وفوجیسوئے نے کہا کہ جاپان پاکستان میں پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے کام کر رہا ہے اور 50لاکھ ڈالر کی مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے اور حکومت پاکستان اس حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو وائرس سرحد پار بھی آتا ہے ، حکومت پاکستان کی طرف سے انسداد پولیو کیلئے مو¿ثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں انسداد پولیو کی کوششوں کے پولیو سے متاثر ہ افرد میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے، تمام سیاسی جماعتیں اور عوام پولیو کے خاتمے کیلئے متحد ہیں اور اپنے بچوں کو اس موڑی مرض سے بچانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے سب سے بڑا چیلنج ان بچوں کو تلاش کرنا ہے، جو پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے ہیں حکومت پاکستان انسداد پولیو کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے قطروں کو محفوظ بنانے کیلئے کولڈسٹوریج اطمینان بخش ہیں۔ روٹری انٹرنیشنل کے نمائندے نے پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین عزیز میمن کوبتایا کہ روٹری انٹرنیشنل کی طرف سے فیلڈ میں پولیو ویکسین کو محفوظ رکھنے کیلئے باکس دیئے گئے ہیں جبکہ دور دراز علاقوں کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والے فریج بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں پولیو کے قطروں کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے علی کریم کی کمپنی موجود ہے گزشتہ سال 308پولیو کے کیسز سامنے آئے تھے جو اس سال کم ہو کر 38رہ گئے ہیں، ہمیں جلد پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کی خوشخبری ملے گی۔ جاپانی وفد نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ اور انسداد پولیو کیلئے وزیر اعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق سے بھی الگ الگ ملاقات کی اور پاکستان سے پولیو جیسے موذی وائرس کے خاتمے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں ڈائٹ ٹاسک فورس کے سیکرٹری جنرل کینزو فوجیسوئے نے پوری دنیا سے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر حکومت پاکستان کی کارکردگی کو سراہا جس کی وجہ سے پچھلے سال کے مقابلے میں پولیو کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ دونوں اطراف سے پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلئے جاپان اور پاکستان میں روابطہ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر وفد نے انسداد پولیو مہم کا مشاہدہ کیااور اپنے پارٹنر اداروں بل اینڈ ملنڈہ گیٹ فاو¿نڈیشن، یونیسف، عالمی ادارہ صحت اور روٹری انٹرنیشنل کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…