سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ ایک بارپھرشروع ہوگیاہے اور اتوار کی شب اس نے ایک بار پھر شکر گڑھ سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 3 پاکستانی شہر ی زخمی ہوگئے ہیں ۔مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز بھر سیالکوٹ کے شکر گڑھ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کرتی رہی جس میں تین قریبی گاﺅں نشانہ بن گئے ۔شکر گڑھ سیکٹر کے گاﺅں مکوال ایک مکان پر 2 مارٹر گولے گرنے سے 2 بھائی عبدالستار اور عبدالجبار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں طبی امدادی دی جارہی ہے ۔ بھارتی فوج کے اس بلااشتعال فائرنگ کا پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جواب دیا جارہاہے ۔واضح رہے کہ بھارت نے گذشتہ روز بھی ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیاتھا۔