کوئٹہ(نیوز ڈیسک ) نواب اکبر بگٹی قتل کیس کے وکیل سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ تفتیشی ٹیم نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں دلچسپی نہیں لے رہی اور کیس کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں سابق وزیراعظم ‘ سابق گورنر بلوچستان اور سابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے حوالے سے اب تک کوئی پیشرفت نہیںہوئی ہے اور مشرف کے وکیل ایک طرف نواب اکبر بگٹی کو حادثہ قرار دے رہے ہیں اور دوسری طرف معافی مانگ رہے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں بنتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”آن لائن“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملزمان کی جانب سے بار بار استثنیٰ کی درخواستیں دینا قابل مذمت ہیں اور اس سے کیس میں پیشرفت نہیں ہوگی اور ملزمان بگٹی قتل کیس میں آخری حربے استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مشرف کے وکیل بار بار نواب اکبر خان بگٹی قتل کو ایک حادثہ قرار دیتے ہیں اور بعد میں معافی بھی مانگتے ہیں معافی قتل کیس میں ان کے ورثاءسے کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز ‘ سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی اور سابق ڈپٹی کمشنر عبدالصمد لاسی کے حوالے سے تفتیشی ٹیم تعاون نہیں کررہی اور کیس کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔