رحیم ےارخان(آن لائن)رحیم ےارخان سے تعلق رکھنے والی اقراءخالدنامی خاتون کینیڈامیں ہونے والے پارلیمنٹ کے حالیہ انتخابات میں ممبرپارلیمنٹ منتخب ہوگئیں،جس سے ضلع بھرمیں خوشی کی لہردوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق رحیم ےارخان شہرکے پسماندہ ترین نواحی قصبے رکن پور سے تعلق رکھنے والی اقراءخالد نامی خاتون جوپچلھے کافی عرصہ سے کینیڈامیں مقیم ہیں کینیڈین پارلیمنٹ کے ہونے والے حالیہ انتخابات میں لبرل پارٹی کی جانب سے ممبرپارلیمنٹ منتخب ہوگئیں۔اقراءخالدکے داداصوفی فقیرمحمدنے بدھ کے روز”آن لائن“کوبتایاکہ ان کی پوتی نے ابتدائی تعلیم رحیم ےارخان اوربہاولپورکے عام سکولوں اورکالجز سے حاصل کی اوراسے تعلیم کے دوران ہی سیاست کاشوق تھااوراس نے شادی کے بعدکینیڈاشفٹ ہونے کے باوجود وہاں پرفلاحی وسیاسی سرگرمیاںجاری رکھیں جس کے اعتراف میں اسے حالیہ انتخابات میں لبرل پارٹی نے اپناامیدوارنامزدکیاجس کے بعدوہ ممبرپارلیمنٹ منتخب ہوگئیں۔شہری تنظیموں نے اقراءخالدکے داداصوفی فقیرمحمدکومبارک دیتے ہوئے اس توقع کااظہارکیاکہ اقراءخالدکینیڈین پارلیمنٹ میںہوتے ہوئے وہاں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل حل کرانے میں اپنی تمام ترصلاحیتں بروئے کارلائیں گی۔