اسلا م ا ٓباد (آن لائن )سوشل میڈیا نے وزیر اعظم نواز شریف کے دور امریکہ کے دوران ان کے وفد میں مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی موجودگی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس دورے کو فیملی کا تفریح دورہ قرار دیدیا ہے ۔بدھ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پاکستانی عوام نے وزیر اعظم نواز شریف کے امریکہ کے دورے پر انکے ہمراہ مریم نواز کی صاحبزادی ما ہ نور صفدر کی راونگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ پورے خاندان کے ساتھ وزیر اعظم امریکہ گئے ہیں ، ثابت ہو گیا ہے کہ یہ دورہ صرف اور صرف تفریحی دورہ ہے ،اس دورے سے قومی خزانے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا کیونکہ اس دورے سے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہونگے ،خاتون اول کے علاوہ باقی لوگوں کے امریکہ جانے کا کوئی جواز نہیں بنتا ،پاکستانی عوام نے پیغام میں کہا کہ مریم نواز کے بارے میں میڈیا پر اطلاعات تھی کے وہ مشعل اوبامہ کی دعوت پرجا رہی ہیں تاہم وزیر اعظم قوم کو بتائیں مریم نواز کی صاحبزادی کس کی دعوت پر گئی ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف 4 روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچیں جہاں ائیر پورٹ وزیر اعظم ان کی اہلیہ ،بیٹی اور نواسی ماہ نور کو امریکی نے خصوصی کوریج دی جس پر پاکستانی میڈیا نے بھی ماہ نورکو بہت اہمیت دی جس پر پاکستانی عوام نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا