اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق نئے قومی سلامتی کے مشیر کی تقرری کا مقصد نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کو فعال کرنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ ڈویڑن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ناصر خان جنجوعہ کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔اس سے پہلے سرتاج عزیز کے پاس یہ عہدہ تھا جو کہ خارجہ امور کے مشیر بھی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا خیال ہے کہ سرتاج عزیز دونوں عہدوں کو پوری طرح وقت نہیں دے پار ہے۔مسلم لیگ نواز کی ڈھائی سالہ حکومت میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس صرف چاربار ہوا ہے اور آخری اجلاس ایک سال قبل ہوا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ریٹائرمنٹ سے قبل کور کمانڈر سدرن کمانڈ (کوئٹہ) تعینات تھے، رواں ماہ ہی 3 اکتوبر کو ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سدرن کمانڈ کا چارج میجر جنرل عامر ریاض کے سپرد کیاگیا تھا۔ ناصر خان جنجوعہ کو سلامتی کا مشیر بنانے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا تھا ۔
اہم ترین فیصلے پر عملدرآمدہوگیا،نوٹیفکیشن جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































