اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر (این ایس اے)مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ انہیں وزیر مملکت کی حیثیت میں فوری طورپر مقرر کیاجاتاہے ۔ ان سے پہلے یہ عہدہ سرتاج عزیز کے پاس تھا ۔جو کہ خارجہ امور کے مشیر ہیں ۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے نئے مشیر کو مقرر کرنے کا مقصد نیشنل سکیورٹی ڈویژن کو فعال کرنا ہے ۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم کا خیال ہے کہ سرتاج عزیز دونوں عہدوں کو پوری طرح وقت نہیں دے پا رہے ہیں ۔