پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان‘ تعلیمی بجٹ 2018 میں دوگنا کرنے پر اتفاق

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کی خاتون اول مشعل اوباما نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے تعلیمی اخراجات کو دو فیصد سے بڑھا کر 2018 میں چار فیصد تک کرنے پر اتفاق کیا ہے۔جس کے جواب میں انھوں نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے مزید 7 کروڑ ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ان کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان لڑکیوں کے مزید اسکول قائم کرے گا اور مزید خواتین اساتذہ کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔اس سے قبل گذشتہ روز ہی امریکا کی خاتون اول نے کلثوم نواز اور مریم نواز کا وائٹ ہاو¿س میں استقبال کیا۔دونوں شخصیات مشعل اوباما کے پروگرام، “لڑکیوں کو پڑھنے دیں” کی حمایت کا اظہار کرنے کے لئے امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر آئیں تھیں۔یاد رہے کہ امریکا کی خاتون اول مشعل اوباما کی جانب سے رواں سال اس پروگرام ’لڑکیوں کو پڑھنے دیں‘ کی دعوت دی گئی تھی تاکہ دنیا بھر میں اسکول نہ جانے والی 6 کروڑ لڑکیوں کو مدد فراہم کی جاسکے جبکہ عالمی رہنماو¿ں کو اس پروگرام میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس بات کا اعلان کرنے میں فخر محسوس کررہی ہوں کہ پاکستان نے تعلیمی اخراجات کو دوگنا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور امریکا پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے مزید 7 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔مشعل اوباما نے اپنے خطاب کا آغاز اسلام و علیکم سے کیا اور کہا کہ مذکورہ سرمایہ کاری سے آرگنائزر کو پاکستان میں درجنوں اسکولوں کی تعمیر اور دیگر سیکٹروں کی بحالی میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے پروگرام کے ذریعے لڑکیوں کو فنی مہارت کی تربیت اور کالج اسکالر شپ پروگرام میں بھی شامل کیا جائے گا۔مشعل اوباما نے کہا کہ ’مشترکہ اقدامات سے پاکستان میں مزید 2 لاکھ لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی دی جاسکتی ہے۔‘انھوں ںے کہا کہ یہ پروگرام ان 2 لاکھ لڑکیاں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ایک موقع کا فراہم کرتا ہے، جس طرح ان کی بیٹیوں کے پاس یہ موقع ہے، تاکہ وہ ا?ئندہ نسلوں کے لئے ڈاکٹرز، اساتذہ، کاروباری شخصیات اور رہنما فراہم کرسکیں۔امریکا کی خاتون اول نے کہا کہ ان کا پروگرام عالمی برادری کو لڑکیوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری اور اس سرمایہ کاری میں مزید اضافے کے لئے اقدامات اٹھانے کا کہتا ہے۔انھوں نے اپنی تقریر میں اس بات کی نشاندہی کی کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے گذشتہ 8 ماہ میں عالمی سطح پر 80 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کا وعدیٰ کیا گیا ہے، جس میں سے35 کروڑ ڈالر جاپان، 20 کروڑ ڈالر برطانیہ اور امریکا مشترکہ طور پر جبکہ 20 کرور ڈالر جنوبی کوریا کی جانب سے خرچ کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…