واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے وائٹ ہاوس میں مریم نواز اور کلثوم نواز سے ملاقات کی، مشیل اوباما پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے لیے امریکی فنڈ دوگنا کرنے اعلان کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ہر بچی کے اسکول جانے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔مریم نواز اور کلثوم نواز امریکی خاتون اول مشیل اوباما کی خصوصی دعوت پر امریکی پہنچیں، جہاں مشیل اوبامہ نے وائٹ ہاوس میں دونوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب میں امریکی خاتون اول کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر خواتین کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بچیوں کی تعلیم کے لیے گلوبل گرلز ایجوکیشن فنڈ کے تحت پاکستان کو فنڈ دے گا۔ مشیل نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہ وہ ان کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنا چاہتی ہیں۔ انھوں نے پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے پروگرام کے فنڈ کو دگنا کرنے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قانون سازی اور تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں، خواتین ملک وقوم کامستقبل ہیں اور ہمیں بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤ س میں بچیوں کی تعلیم سے متعلق پروگرام میں شرکت سے خوشی ہوئی۔