وہاڑی(نیوزڈیسک) خانیوال کے قریب84 پل پر زائرین کی بس الٹنے سے14افرادجاں بحق،خواتین اور بچوں سمیت50زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے، زخمیوں کوخانیوال،میاں چنوں اوروہاڑی کے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب بس نمبرT-1023 تقریباً100 سے زائد زائرین کو وہاڑی سے لیکرسلطان باہودربار(جھنگ) جارہی تھی کہ چھب کلاں کے قریب 84 پل پر تیزرفتار ی کے باعث ڈرائیور موڑ کاٹتے ہوئے بس پرقابو نہ رکھ سکا اوروہ جنگلے سے ٹکرا کرالٹ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ میں14افراد جاں بحق،50 شدید زخمی ہوئے جن کوخانیوال، میانچنوں اور وہاڑی کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 35معمولی زخمیوں کو فوری طبی امداد دیکرفارغ کردیاگیا۔ایک زخمی کاکہناتھا کہ تمام زائرین گوجرانوالہ سے تعلق رکھتے تھے جوگزشتہ روز پاکپتن میں بابافریدگنج شکرؒ کے عرس میں شرکت کے بعد اب سلطان باہودربار(جھنگ)جارہے تھے ۔بتایاگیا ہے کہ بس کی چھت پربھی کچھ افراد سوار تھے۔