پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب کے 12اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ،پولنگ 31اکتوبر کو ،نئے اتحاد سامنے آگئے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کے 12اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ 31اکتوبر کو ہو گی جس کے باعث گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے ، 12بلدیاتی اداروں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست پر 16امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے جبکہ 6ہزار 360امیدوار میدان میں ہیں ، جنرل کونسلر کی نشست پر 758بلا مقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں جبکہ 33ہزار 794امیدواروں کے درمیان مقابلہ 31اکتوبر کو ہوگا،صوبے میں تین مراحل میں ہونے والے بلدیاتی ا لیکشن میں 55ہزار 782نمائندے منتخب کیے جائیں گے،میٹروپولیٹن کارپوریشن کا لارڈ مئیر اور ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین اپنے اداروں کے اسپیکربھی ہوں گے،نئے نظام میں ٹاونزختم کر دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں زورپکڑ چکی ہیں، 5کروڑ 10لاکھ 41ہزار 508 ووٹرز لاہور کی میٹروپولیٹن کارپوریشن ،11میونسپل کارپوریشنز،25ڈسٹرکٹ کونسلز اور 182میونسپل کمیٹیوں کے لئے 55ہزار نمائندے منتخب کریں گے۔2001 اور 2005کے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے گئے تھے جبکہ حالیہ انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہو رہے ہیں،جن میں ٹاونز کو ختم کر دیا گیا ہے۔پنجاب کی ہر یونین کونسل 13ارکان پرمشتمل ہوگی،یونین کونسل کے چیئرمین ضلع کونسل کے رکن ہوں گے ،یہ سب مل کر ضلع کونسل کا سربراہ منتخب کریں گے،چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت 6جنرل کونسلر کی نشستوں پر انتخابات مکمل ہونے کے بعد یہ آٹھ نمائندے یونین کونسل کی باقی نشستوں پر دو خواتین اور مخصوص نشستوں پر اقلیتی ،کسان اور یوتھ کا ایک ایک امیدوار منتخب کریں گے۔انتخابات کے پہلے مرحلے میں چیئرمین کی نشستوں کیلئے 15،وائس چیئرمین کیلئے سات اور جنرل کونسلر کی نشستوں پر 102 خواتین مردوں کے مد مقابل ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سربراہ لارڈ میئرجبکہ میونسپل کارپوریشنز اور ضلع کونسلز کے سربراہ چیئرمین کہلائیں گے،یہ منتخب سربراہ اپنے اپنے اداروں میں بطور اسپیکر بھی فرائض انجام دیں گے،نئے قانون کے تحت ضلعی بلدیاتی ادارے مختلف امور پر قانون سازی کے بھی مجاز ہوں گے،ان نمائندوں کو ارکان اسمبلی کی نسبت زیادہ ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12اضلاع میں بلدیاتی الیکشن 31اکتوبر کو ہورہے ہیں،12بلدیاتی اداروں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست پر 16امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے جبکہ 6 ہزار 360امیدوار میدان میں ہیں ، جنرل کونسلر کی نشست پر 758بلا مقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں جبکہ 33ہزار 794امیدواروں کے درمیان مقابلہ 31اکتوبر کو ہوگا۔بلدیاتی امیدواروں کا کہنا ہے کہ نئے نظام میں ان کے اختیارات پہلے سے کہیں زیادہ ہیں، اب وہ منتخب ہوکر بہتر انداز میں عوامی خدمت کر سکیں گے۔ دوسری جانب بلدیاتی الیکشن کیلئے امیدواروں کی تیاریاں عروج پر ہیں میئر لاہور کا تاج سر پہ سجانے کے لیے ،دونوں بڑی جماعتیںمسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف سرگرم ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے 263یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین میدان میں اتار دیئے۔حکمران جماعت میں بلدیاتی سطح پر دھڑے بندیوں کے باعث وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے انتخابی حلقے پی پی 159سے5یونین کونسلز، پی پی 161اور پی پی 139کی 6،6یونین کونسلز کو اوپن چھوڑ دیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لارڈ میئر لاہور کے مضبوط امیدوار خواجہ احمد حسان پہلے ہی یو سی 107سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو چکے۔ الیکشن میں دو سابق ایم پی اے بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم نوازشریف کے کزن عارف حمید بٹ بھی ایک یوسی سے چیئرمین کے امیدوار ہیں۔بعض یونین کونسلز میں مسلم لیگ (ن)نے جماعت اسلامی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے 266یونین کونسلوں میں اپنے پینل اتار دیئے۔ پانچ یونین کونسلز میں پی ٹی آئی کو بھی جماعت اسلامی کی حمایت مل گئی۔40یونین کونسلز میں جماعت اسلامی نے اپنے امیدوار پورے پینل کے ساتھ کھڑے کیے ہیں اور سینکڑوں آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں حماد اظہر میں سے کسی ایک کو لارڈ میئر بنانے پر غور کرتی رہی۔ تاہم انہوں نے کاغذات ہی جمع نہیں کرائے۔ اگر تحریک انصاف نے الیکشن میں اکثریت حاصل کی تو پی ٹی آئی کی جانب سے کسی اور چیئرمین کو لارڈ میئر کی پگ پہنائی جائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…