لاہور(آن لائن)قومی اسمبلی کے سابق سپیکر کی طرف سے چھوڑی گئی سیٹ پر دوبارہ سپیکر کے انتخاب کےلئے سیاسی پارٹیوں میں جہاں نئی جنگ شروع ہو گئی ہے وہیں اراکین اسمبلی کی اہمیت بڑھ گی۔پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی ، مذہبی جماعتوں سمیت تمام نمائندہ سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے ایم این ایز سے رابطے تیز کر دئےے ہیں ۔جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حکمران جماعت کے ایم این ایز سے ہر طرح کے تعاون کے وعدے کا بھی انکشاف ہوا۔متعدد ایم این ایز کی طرف سے اپنی پارٹیوں سے ترقیاتی منصوبہ جات کےلئے”تعاون“ کرنے کا وعدہ بھی لیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ 6 نومبر کو اسمبلی اجلاس کے موقع پر سپیکر اسمبلی کا انتخاب بھی متوقع ہے۔