پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سپیکرقومی اسمبلی،سابق وزیر قانون و دفاع زاہد حامد”فیورٹ لسٹ“ میں سرفہرست

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)این اے 122 کے ضمنی الیکشن کے بعد بننے والے سیاسی ماحول نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ضمنی الیکشن کے بعد پی ٹی آئی سے انتہائی کم مارجن سے جیتنے والے حلقہ این اے 122 سے نومنتخب ایاز صادق کو اپنے سابقہ پوزیشن سنبھالنے کےلئے نئی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔سیاسی حلقوں کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سپیکر قومی کےلئے تین سے پانچ اراکین اسمبلی کے نام سامنے آئے ہیں جن میں سے سابق وزیر قانون و دفاع زاہد حامد”فیورٹ لسٹ“ میں سرفہرست ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی انکومنتخب کرلیا جائیگا۔ قومی اسمبلی کے نئے سپیکر کے انتخاب کےلئے اجلاس 6 نومبر کو منعقد ہوگا جس کےلئے پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے تمام ارکان قومی اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے ممبران کو 6 نومبر کو اسمبلی اجلاس میں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔جبکہ دوسری طرف سینئر سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کر سکتیں ہیںتاہم پی ٹی آئی نے تمام ایم این اےز اور اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے رابطہ کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…