بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

ٹڈاپ کیس ،عدم حاضری پر امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی (آن لائن ) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کراچی نے ٹڈاپ کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ کیس سمیت مختلف نوعیت کے 9کیسوں میں ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ضمانت کی توثیق کے لیے فیصلہ19نومبر تک محفوظ کر لیا ہے آئندہ سماعت پر یوسف رضا گیلانی کیخلاف 9کیسوں میںضمانت سے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا ۔ جمعرات کے روز انسداد بد عنوانی کی وفاقی عدالت کراچی میں امین فہیم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر افراد کیخلاف ٹداپ کیس کی سماعت ہوئی ہے جسمیں امین فہیم کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے انکے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں اور آئند سماعت پر گرفتار کر کے عدات کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے ، تاہم ٹداپ کیس میں یو سف رضا گیلانی اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ہیں اور ٹڈاپ کیس میں عدالت سے ضمانت میں توثیق کی استدعا کی ہے ، عدالت نے ضمانت میں توثیق سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جسے 19نومبر کو سنایا جائے گا عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی دیگر مقدمات میں ضمانت کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19نومبر تک ملتوی کر دی ہے ، عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت میرے خلاف انتقا می کارروائی کر رہی ہے لیکن ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس لیے اپنا دفاع کرنے کے لیے عدالت میں پیش ہو رہے ہیں ، ہم جذباتی لوگ نہیں کہ عدالتوں میں آنے سے شرمائیں ہم پہلے بھی عدالتوں کے احترام میں عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں اور آگے بھی پیش ہونگے ، انہوںنے کہا کہ میں مانتا ہوں کے یہ کیس پیپلز پارٹی کے دور میں بنائے گئے ہیں لیکن ان کیسوں میں میرا نام بعد میں سیاسی انتقام لینے کے لیے ڈالا گیا تھا ،انہوں نے کہا ہے کہ تمام چورو ں کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنا لیا گیا ہے اور ایک شخص کو وعدہ معاف گواہ بنا کر میرے خلاف 21مقدمے بنا لیے گئے ہیں،اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے وکیل و سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی پر بنائے گئے کیسوں دفاع کریں گے ،حکومت کی جانب سے کئے گئے انتقامی کارروائیاں ناکام ہوں گی ،حکومت سیاسی انتقام کیلئے اداروں کا استعمال کرنا چھوڑدے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…