لاہور(آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو فور ی طور پر حل کرنے کے احکامات کے بعد ضلعی انتظامیہ لاہور اور اوورسیز پاکستان کمیشن نے ملکر اوورسیزپاکستانیوں کے ایڈن ہاﺅسنگ گروپ کے ساتھ پراپرٹی کے معاملات کو حل کروا دیا ہے اور15پراپرٹی کے کاغذات ان کے اوورسیز پاکستانی مالکان کے حوالے کر دیئے ہیں جبکہ8پراپرٹیوں کا قبضہ بھی ان کو لیکر دے دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں آج ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں اے ڈی سی آر عرفان نواز میمن، کمشنر اوورسیز پاکستان افضال احمد بھٹی اور ڈی جی اوورسیز خواجہ داﺅدنے شرکت کی۔ تقریب میں15اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی جگہ کے کاغذات دیئے گئے جبکہ8مالکان نے فوری طور پر اپنی پراپرٹی کا قبضہ بھی حاصل کر لیا ہے۔