پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کراچی، آصفہ بھٹو زرداری سانحہ کارساز کے شہداءکے ورثاءکے گھر پہنچ گئیں

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری سانحہ کارساز کے شہداءکے ورثاءکے گھر پہنچ گئیں، بدھ کے روز انہوں نے ڈپٹی اسپیکر شہلارضا اور سینیٹر سعید غنی کے ہمراہ محمودآباد اور منظورکالونی میں جاکر شہداءکے ورثاءسے ملاقات کی وہ سخت سیکیورٹی میں جب وہاں پہنچی تو لوگوں نے انہیں دیکھ کر نعرے لگائے جس کا انہوں نے ہاتھ ہلاکر جواب دیا اونعروں کا خیرمقدم کیا، آصفہ بھٹو زرداری تنگ گلیوں سے ہوتے ہوئے شہداءکے گھروں میں جاپہنچیں اس موقع پر شہداءکی ورثاءخواتین آصفہ بھٹو زراری کے گلے لگ گئیں اور زار قطار رونے لگیں آصفہ بھٹوزرداری انہیں دلاسے دیتی رہیں اس موقع پر ورثاءسے بات چیت میں آصفہ نے کہا کہ پی پی کی تاریخ شہداءکے خون سے بھری پڑی ہے خود بے نظیر بھٹو نے بھی شہادت کا جام نوش کیا، پی پی کبھی بھی شہداءکو نہیں بھولے گی بعدازاں انہیں جلوس کی شکل میں رخصت کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…