اسلام آباد(آن لائن) محکمہ موسمیات نے ہفتہ تا پیر تک اسلام آباد سمیت لاہور، مالاکنڈ ، ہزارہ ، گوجرانوالہ میں تیز بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے پیر تک اسلام آباد، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، پشاور ، مالاکنڈ ، سوات ہزارہ پنجاب کے بالائی حصوں میں اکتوبر کا یہ دوسرا بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے موسمیات کا کہنا ہے کہ ان بارشوں سے درجہ حرارت میںچھ سے سات ڈگری کمی آکر موسم ٹھنڈا ہوجائے گا تاہم کسانوں کیلئے یہ بارشیں انتہائی مفید ہیں خاص کر چنے کی فصل کیلئے بہت ضروری ہے ۔