فیصل آباد(آن لائن )وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی ہدایت پرفیصل آبادمیں مسلم لیگ ن کے دھڑوں میں اختلافات ختم کرانے کیلئے قومی اسمبلی کے رکن مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماکیپٹن محمدصفدرکامشن ناکام ہوگیا،وزیرمملکت پانی وبجلی کے والدچوہدری شیرعلی نے 29اکتوبرکومسلم لیگ ن کے دھڑے کاجلسہ نہ کرنے سے معذرت کرلی جبکہ مسلم لیگ ن کے دوسرے دھڑے صوبائی وزیرقانون راناثناءاللہ ان کے گروپ کے ممبران اسمبلی کامطالبہ تھاکہ چوہدری شیرعلی سابق میئروایم این اے کو29اکتوبرکے ہونے والے جلسے کوملتوی کرنے پرمجبورکیاجائے ،کیپٹن صفدرجووزیراعظم کی ہدایت پرفیصل آبادپہنچے تھے انہوں نے دونوں دھڑوں سے الگ الگ ملاقات کرنے کے بعدامریکہ میں وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کوفیصل آبادکی صورتحال سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے کیپٹن صفدرکوہدایت کی کہ وہ کوشش کریں کہ دونوں دھڑوں کے درمیان اختلافات ختم ہوسکیں تاکہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے کامیاب ہوسکے ،مگرکیپٹن صفدرکی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق موجودہ بلدیاتی انتخابات میں شہرکی موجودہ صورتحا ل کے بارے میں جومعلومات حاصل ہوئی ہیں اس میں میئرگروپ جس کی سربراہی چوہدری شیرعلی کررہے ہیں ان کاپلڑابھاری نظرآرہاہے