کراچی (نیوزڈیسک) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے بدھ کو 18اکتوبر 2007کے کارساز سانحے کے تین شہداءکے گھروں پر جاکر ان کے ورثاءسے ملاقاتیں کیں، آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی، اس کی قیادت اور کارکنان شہداءکی قربانیوں اور ان کے ورثاءکو کبھی فراموش نہیں کریں گے، آصفہ بھٹو زرداری نے شہداءکے ورثاءسے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں کے ورثاءکو ہمیشہ مرتبے کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ ہم خود شہیدوں کے خاندان کے فرد ہیں، آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے گذری میں شہید طاہر ناریجو، منظور کالونی میںشہید ایاز اور محمودآباد میں شہید محمد رفیع کے گھر جاکر ان کے ورثاءسے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر شہیدوں کے ورثاءنے آصفہ بھٹو زرداری کا پرجوش استقبال کیا، آصفہ بھٹو زرداری نے کچھ لمحات ان کے گھروں پر گذارے اور کہا کہ شہیدوں نے اس ملک کے عام لوگوں کے حقوق اور جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانا دیا ہے اور وہ ہمیشہ ہماری دلوں میں رہیں گے۔