لاہور(آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے ریونیو اتھارٹی کو بیوٹی پارلرزسے ٹیکس اور جرمانے کی وصولی سے روک دیاتفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں بیوٹی پارلرز پرٹیکس اور جرمانے کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی،درخواست گزاربیوٹی پارلر مالکان نےمو¿قف اختیار کیا کہ بیوٹی پارلرزکو سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے پر سربمہر کیا جا رہا ہے،حالانکہ ریونیو اتھارٹی ا?ڈٹ کے بغیر ٹیکس کا تعین نہیں کر سکتی۔سروسز پر سیل ٹیکس ایکٹ کے تحت پارلرز کی رجسٹریشن ضروری ہے،عدالت نے ریونیو اتھارٹی کوناصرف بیوٹی پارلرز سے ٹیکس اور جرمانیکی وصولی سے روک دیابلکہ ان کی جانب سے جمع کروائے گئے چیک کیش کروانے سے بھی منع کر دیا۔