کوہاٹ(نیوزڈیسک)کوہاٹ میں گزشتہ رات ژالہ باری کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، تیزطوفانی بارش اور رس گلے کے سائز کے اولے پڑنے سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی اور درجنوں پرندے بھی ہلاک ہوگئے، تیز طوفانی بارش سے ہنگو روڈ اور پنڈی روڈ بجلی کی تاریں گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں بجلی کا نظام درہم برہم، کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقوں کے ڈی اے،جنگل خیل،شیخان،ہنگو روڈ ،پنڈی روڈ اور مضافات میں تیز طوفان کے ساتھ اچانک شدید موٹی ژالہ باری شروع ہوئی اور ساتھ ہی طوفانی بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔ پولیس کے مطابق شدید ژالہ باری سے مختلف شاہراہوں پر اور پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جس سے بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ژالہ باری کے دوران رس گلے کے سائز کے اولے پڑنے سے عوام میں خوف پھیل گیااور یہاں ژالہ باری کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ تیز طوفانی بارش سے ہنگو روڈ پر بجلی کے کھمبے اور پنڈی روڈ پر بجلی کی تاریں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا متعدد پرندے بھی ہلاک ہوئے ڑالہ باری سے ہنگو روڈ پر استرزئی سمیت کئی علاقوں میں کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا جس سے زمینداروں کا کافی نقصان ہوا ۔دیگر دور دراز علاقوں میں بھی ژالہ باری اور طوفانی سے مختلف نوعیت کے نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔