کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں دہشت گردی کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق دہشت گرد پولیس چوکیوں اور مظاہرین پر حملہ کرسکتے ہیں ۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی بھی الیکٹرانک آلے کی مدد سے حملہ کرسکتے ہیں ۔شہر میں موجود دہشت گردوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے ۔ہائی الرٹ جاری ہونے کے بعد شہر بھر کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے پولیس اور رینجرز کی تابر توڑ کارروائیاں بھی جاری ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں