لاہور(نیوزڈیسک)وزیراطلاعات ونشریات سینٹر پرویزرشید نے نے کہاہے کہ اگرپاکستان مسلم لیگ(ن) چاہے تو خیبرپختونخوا حکومت ایک گھنٹے میں گرائی جاسکتی ہے،انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کہ پلڈاٹ کے سروے کے مطابق حکومت کی مقبولیت میں اضافہ ہواجبکہ تحریک انصاف کی مقبولیت کم ہوئی،،انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے تمام ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی،ان کا کہناتھا کہ ن لیگ لاہورمیں صوبائی اسمبلی کی نشست اس وجہ سے ہاری کہ لوگ محسن لطیف سے خوش نہیں تھے،انہوں نے کہا کہ ایازصادق کو ٹرن آوٹ کم ہونے کی وجہ سے کم ووٹ پڑے،پرویزرشید نے کہا کہ برطانوی تاریخ میں دھاندلی کا الزام صرف چودھری سرورپرلگا،انہوں نے نندی پورپراجیکٹ کوسکینڈل ماننے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ اس میں کچھ خامیاں ہیںیہاں بجلی کی پیداوارکے لئے ایک مشین کم ہے،نندی پورپراجیکٹ سے دنوں میں چارسوپچیس میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اورخواجہ آصف سے غلطی جانچنے میں غلطی ہوئی ہیں لیکن ہرفورم پراپنے احتساب کے لئے تیارہیں ۔