گوجرانوالہ (نیوزڈیسک)راناشمشاد کے قتل کے الزام میں دوملزم ساہیوال سے گرفتار, پولیس نے ایم پی اے رانا شمشاد کے قتل میں ملوث مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گوجرانوالہ پولیس نے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رانا شمشاد کے قتل میں ملوث مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت شہباز ، سیف اللہ اور اویس طارق کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ ملزمان نے 31 مئی کو کامونکی میں رانا شمشاد سمیت 3 افراد کو قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسحلہ بھی برآمد ہوا ہے ۔