اسلام آباد(نیوزڈیسک)این اے 122،تحریک انصاف کا موقف تسلیم،تحقیقات شروع- الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے صوبائی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کے مطابق چودھری سرور کے کہنے پر انھیں تمام تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں انتخابی فہرستوں میں ردوبدل کے الزامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ تحقیقات کے بعد جو بھی فیصلہ آئےگا اس سے عوام کو آگاہ کرینگے۔ بابر یعقوب نے بتایا کہ انتخابی نظام میں موجود خرابیوں کو ٹریننگ کے ذریعے دور کیا جا رہا ہے .ٹریننگ کی ویڈیو کو نہ صرف ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر رہے ہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی بھیج رہے ہیں۔ ٹریننگ کی ویڈیو سے ووٹر بھی استفادہ حاصل کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہر پولنگ سٹیشن پر فوج تعینات کرنا ممکن نہیں ہے۔