منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لئے وفاقی حکومت کی مبینہ کوششوں پر عمران خان کا اظہار افسوس

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
Imran Khan, who once supported Pervez Musharraf, says the "real war" for a Pakistani democracy is only just beginning.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وفاقی حکومت کی ان کوششوں پر افسوس کااظہار کیا ہے جو خیبر پختون خوا کے احتسا ب کمیشن کی طرف سے سیاستدانوں اور سیاسی رہنماﺅں سمیت سب کے احتساب سے روکنے کےلئے کی جارہی ہیں اور کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ اور احتساب کےلئے مضبوط خود مختار ادارے کا قیام پاکستانی عوام سے تحریک انصاف کا اہم وعدہ ہے اور ہم نے کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ لوگوںکے احتساب کا عزم کر رکھا ہے۔ منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان نے کہاکہ جب تحریک انصاف نے خیبر پختون خوا میں حکومت بنائی تو اس نے اپنے وعدوں پر عملدر آمد شروع کیا ہم نے خود مختار احتساب کمیشن بنانے کےلئے دو سال لگائے اور صوبائی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کی ۔اب یہ جماعتیں مزاحمت کی کوشش کررہی ہیں کیونکہ ٹھوس احتساب کےلئے تیار نہیں انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے پی ٹی آئی اے ایک وزیر اور ایک رکن صوبائی اسمبلی کے والد کو پکڑا گیا ہے انہوںنے بد قسمتی سے وفاقی حکومت صوبائی احتساب کمیشن کےلئے اسلام آباد میں چھپے ہوئے مجرموں کی گرفتاری میں مشکلات کھڑی کررہی ہے ان لوگوں کو واضح طورپر کرپشن اور بد عنوانی کر نے کے بعد بچ جانے کا موقع دیا جارہا ہے کیونکہ یہاں کرپشن کو بے نقاب کر نے کی بجائے مک مکا کی روایت چل رہی ہے اس قسم کے اقدامات ہمارے لئے ناقابل قبول ہیں ہم نے سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کی گرفتاری سے روکنے کےلئے کئے گئے اقدامات کا مقابلہ کر نے کا عزم کر رکھا ہے یہ لوگ صوبائی احتساب کمیٹی کو مطلوب ہیں ہم کرپشن کر نے والے ہر مجرم کو احتساب قانون کے تحت محاسبہ کرینگے ۔عمران خان نے کہاکہ کسی کو ہمارے عزم کا شک نہیں ہونا چاہیے ہم نے کرپشن کے خاتمے اور مجرموں کو سزا دینے کا عزم کر رکھا ہے ۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…