کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران دوبار زلزلے کے درمیانی جھٹکے محسوس کئے گئے . ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 اور 3.5 ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کراچی اور گردونواح میں ایک ہی گھنٹے کے دوران دو بار زلزلے کے درمیانی درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔پہلی بار آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.5 اور دوسری بار آنے والے زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی اور ان کا مرکز بدین اور کراچی سے کچھ فاصلے پرتھا جبکہ زلزلوں کی گہرائی دس اور پندرہ کلو میٹر زیر زمین تھی . زلزلوں میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ زلزلوں کے بعد لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔