اکپتن (نیوزڈیسک)پاکپتن ،عابدشیرعلی کی بابافریدالدین گنج شکرکے دربارپرحاضری ,برصغیر پاک وہند کے عظیم روحانی و صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے پندرہ روزہ 773 ویں سالانہ عرس کی تقریبات اس وقت نکتہ عروج پر پہنچ گئیں جب سجادہ نشین دیوان مودودمسعود نے بہشتی دروازہ کا قفل کھولا۔ اس موقع پر دیگر درگاہوں کے سجادہ نشین، علما کرام ، مشائخ، مذہبی لیڈر موجودتھے۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے بھی دریا ر پر حاضری دی اور بہشتی دروازے سے گزرے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے شیروں نے 16مخالف جماعتوں کو شکست دی ، این اے 122 سے متعلق تحریک انصاف کے الزامات مسترد کرتے ہیں۔