ڈیرہ بگٹی (نیوزڈیسک)ڈیرہ بگٹی ایف سی جوانوں نے جان پر کھیل کر ڈیرہ بگٹی کے عوام کو ایک بڑے تباہی سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقہ پھلی میں نا معلوم دہشتگروں نے چالیس کلو بارودی مواد ، دو راکٹ لانیچر ، 150کلو ڈیٹو تار بچھا رکھی تھی جو کہ خدا نا خاست یہ پھٹ جاتے تو بہت بڑی قیمیتی جانیں ضائع ہو سکتے تھے۔ لیکن بر وقت ایف سی کے جوانوں نے بارودی مواد اور راکٹ لانیچر کو ضائع بنا دیا۔ ڈیرہ بگٹی کے عوام نے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے جوانوں کے وجہ سے ہم لوگ راتوں کو سکون کی نیند سو رہے ہیں اور ہم اُن کے بہت شکر گزار ہیں۔