کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے پی ایس او سینیئر جنرل منیجر نوید عالم زبیری کو حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے اہلکاروں نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے صدر دفتر پر چھاپہ مار کر ادارے کے سینیئر جنرل منیجر نوید عالم زبیری کو حراست میں لے لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم ایف آئی اے سرکل کامران عطا اللہ کا کہنا ہے کہ نوید عالم زبیری نجی پاور پلانٹ حب کو کو ایندھن فراہم کرنے والے پی ایس او کے ذیلی ادارے اے پی ایل ایشیا کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، ان پر 50 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے، اس کے علاوہ ان سے ادارے میں کی گئی بھرتیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس او کے ایم ڈی عمران شیخ کو حراست میں لینے کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں تاہم سرکاری تیل کمپنی نے اس کی تردید کردی ہے۔
پی ایس او کے سینیئر جنرل منیجر نوید زبیری کرپشن کے الزام میں گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں















































