اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں محصولات کے وفاقی ادارے (ایف بی آر) کے چیئرمین طارق باجوہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔یہ انکشاف معروف صحافی ہارون الرشید نے اپنے ایک کالم میں کیاہے ۔ہارون رشید کا اپنے کالم میں کہنا تھا کہ اگر چہ طارق باجوہ دیانتدار اور دانا افر ہیں تاہم کا مزاج اس عہدے کیلئے مناسب نہیں ۔ معروف صحافی کے مطابق حکومت اس عہدے کیلئے دو سے تین ناموں پر غور کررہی ہے تاہم ان کی مدت ملازمت کم ہونے کے باعث کسی دوسرے فرد کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ رواں سال ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 65 ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔