اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’جانان‘ کو پشاور میں پاکستان ایئرفورس کے بڈھ بیر ایئر کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے میں جان کی بازی ہارنے والے کیپٹن اسفند یار کے نام وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے.یاد رہے کہ 18 ستمبر کو پشاور کے قریب واقع علاقے بڈھ بیر میں پاکستان ایئر فورس کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں فوجی افسران سمیت 29 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تمام 14 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا۔آپریشن کے دوران فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے کیپٹن اسفندیار بھی فرنٹ لائن پر اپنے جوانوں کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے نشانہ بنے اور جان کی بازی ہار گئے۔14 اگست 1988 کو پیدا ہونے والے کیپٹن اسفند یار کو لانگ کورس میں اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا تھا۔ریحام خان نے اپنے اس فیصلے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔