لاہور( نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس کی درخواست پر حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ اعلیٰ شخصیات کا جلسے جلوسوں اور عوامی میٹنگز میں” سلفی“ بنوانے کی عادت کو ختم کرنے کیلئے پابندی عائد کی جائے تاہم سیکورٹی اداروں کو سیکورٹی مسائل سے نمٹنے میں آسانی ہو۔پولیس کے مطابق اعلیٰ شخصیات کی سلفی کے نام پر ریکارڈ بنایا جاتا ہے جبکہ ویڈیو کلپ بنانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔سلفی بنانے والے” منچلے“ اعلیٰ شخصیات کے ساتھ بنائی گئی فوٹو سے سادہ لوگوں کو بیوقوف بنا کر ان کو مختلف کام کروا دینے کا جھانسہ دیتے ہیں اور رقم بٹورتے ہیں۔علاوہ ازیں شادی بیاہ کی تقریبات ، عوامی پارکوں میں سلفی کے نام پر لڑکیوں کو تنگ کرنے والے گروہ کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی خطر ناک ہے۔