کراچی(نیوز ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی نے احترام عاشور کے تحت 9 محرم الحرام کو سی این جی بندش کا فیصلہ واپس لے لیا۔پیٹرولیم اینڈ سی این جی ایسو سی ایشن کے چیرمین شبیر سلیمان جی نے جیو نیوز کو بتایا کہ جاری شدہ شیڈول کے مطابق جمعہ 9 محرم الحرام کو گیس بند کر کے دس محرم کو صبح 8 بجے پر کھلنا تھی۔تاہم اب یہ بندش نہیں کی جائے گی۔شبیر سلیمان جی نے بتایا کہ صنعتیں اور کاروباری مراکز بند ہونے کے باعث 9 اور 10 محرم کو گیس کی قلت نہیں ہوتی ہے۔