لاہور(نیوز ڈیسک)میٹرو بس کے بعداورنج ٹرین کا منصوبہ بھی ایک شخص کی جان لے گیا۔ داروغہ والا میں اورنج لائن منصوبے کے لئے میٹریل لے جانے والے ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دو بچوں کا باپ25سالہ اشفاق موٹر سائیکل پر بچوں کے کپڑے لینے بازار جا رہا تھا راستے میں میٹرو ٹرین کے لئے میٹریل لے جانے والے ٹرک نے رھوند ڈالا اور وہ موٹر سائیکل سمیت ٹرک کے نیچے آکر کچلا گیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔واقع کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔نوجوان کی ہلاکت پر ورثاا ور اہل علاقہ نے احتجاج کیا ہے۔یاد رہے اتوار کو راولپنڈی میں میٹرو بس منصوبے نے ایک شخص کی جان لے لی تھی۔وہاں پتھر گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں