پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

اسلامی نظریاتی کونسل نے عورتوں کے ہاتھ، چہرے اور پاﺅں کا پردہ مستحب قرار دیدیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے عورتوں کے ہاتھ، چہرے اور پاﺅں کا پردہ مستحب قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ ہاتھ، چہرے اور پاﺅ ں کا پردہ واجب نہیں، مستحب ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت اسلام اذباد میں ہوا، اجلاس میں شرعی پردہ کے احکام سے متعلق امور زیر غور آئے، کونسل نے عورتوں کے ہاتھ، چہرے اور پاﺅں کا پردہ مستحب قرار دے دیا، مولانا محمد خان شیرانی نے کہاکہ ہاتھ، چہرے اور پاﺅں کا پردہ واجب نہیں، مستحب ہے، اگر خاتون کو معاشرتی طور پر کوئی خطر ہ محسوس ہو تو یہ واجب ہو جاتا ہے، کونسل نے لڑکے لڑکیوں کیلئے علیحدہ تعلیمی ادارے قائم کرنے کی سفارش کر دی۔خواجہ سرا سے متعلق مولانا شیرانی نے کہا کہ خواجہ سرا جس خاندان میں پیدا ہوگا، آئین کے آرٹیکل 35کے تحت اسی کا حصہ ہوگا، دو روزہ اجلاس کے پہلے روز بچوں کو جسمانی سزا کے امتناعہ سے متعلق مسودہ بل بھی زیر غور آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…