لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ووٹرلسٹو ں میں بے ضابطیگیوں پراپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی 22اکتوبرکوطلب کرلی ہے ۔پیپلزپارٹی ،ق لیگ ،پاکستان عوامی تحریک اورجماعت اسلامی سمیت دیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں کواے پی سی میں طلب کیاگیاہے اوران جماعتوں کودعوت دے دی گئی ہے ۔این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی منتقلی کے حوالے سے تحریک انصاف نے حاصل ہونے والے ثبوتوں پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے بائیس اکتوبر کو لاہور میں اے پی سی بلا لی ہے۔پی ٹی آئی کی قیادت اپوزیشن جماعتوں کو ثبوتوں پر بریفنگ دے گی۔ تحریک انصاف کی قیادت نے دعوی کیا ہے کہ اسے بڑے پیمانے پر ووٹوں کی منتقلی کے ثبوت مل گئے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے فیصلوں کی روشنی میں پی ٹی آئی آئندہ اقدام اٹھائے گی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف چھ نکاتی چارج شیٹ بھی مرتب کر لی ہے.این اے 122 لاہور کے بارے میں تحریک انصاف کی مرتب کردہ چارج شیٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کو مختلف انتخابی فہرستیں دی گئیں ۔پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی انتخابی فہرستوں میں دو سو ووٹ ہر فہرست میں کم تھے ۔ پی ٹی آئی کے مطابق گھوسٹ ووٹرز بھی بڑی تعداد میں سامنے آئے جس کے پی ٹی آئی کو ثبوت مل گئے ہیں ۔ ووٹر لسٹ میں نام اور ایڈریس مختلف پائے گئے ۔ فرضی ایڈریس پر گھوسٹ ووٹرز کا اندراج کیا گیا ۔این اے 122 میں عوام کی مرضی کے بغیر اچانک ووٹ باہر منتقل کیے گئے ۔ یہ چارج شیٹ چوہدری سرور اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں پیش کریں گے اور اپوزیشن جماعتوں کی منظوری کے بعد چارج شیٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائے گی۔
پی ٹی آئی نے ووٹرلسٹوں میں بے ضابظیگیوں پراپوزیشن جماعت کی اے پی سی 22اکتوبرکوطلب کرلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
7 پاکستانی بینک ایشیا ءپیسیفک کے ٹاپ 15 بینکوں میں شامل
-
بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
معروف انٹرنیشنل ائیر لائن نے کرایوں میں کمی کردی
-
معروف بالی ووڈ اداکار کی قابل اعتراض حالت میں درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل















































